530

استحکام پاکستان ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ فرنٹیئر کالج نے جیت لیا


استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں جاری انٹر کالجز کے خواتین سپورٹس فیسٹول کے ٹیبل ٹینس کے مقابلے فرنٹیئر کالج برائے طالبات نے جیت لئے،فرنٹیئر کالج نے گورنمنٹ سٹی کالج گلبہار کوشکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی

۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہما نے نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات کو ٹرافیاںدیں۔استحکام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے مابین منعقد ہ کھیلوں کے مقابلوںکے سلسلے میں کھیلے جانیوالے گرلزانٹر کالجز ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گرلزکالجز کی طالبات نے بھر پور شرکت کی

۔ان مقابلوں کے سیمی فائنل میچزمیںگورنمنٹ گرلزڈگری سٹی کالج گلبہار اور فرنٹیئر کالج برائے طالبات کی کھلاڑیوںن نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔جبکہ فائنل میچ میںفرنٹیئر کالج کی طالبات نے کامیابی حاصل کرکے چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر فرنٹیئر کالج کی پرنسپل ظل ہما نے دونوں ٹیموںکی کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں