226

افغانستان میں طالبان کی جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ. 16اہلکارہلاک

کابل۔۔افغانستان صوبہ قندوزمیں طالبان کی جانب سے سکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ میں 16اہلکارہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے میدیا رپورٹس کے مطابق قندوز کے علاقہ خان آباد میں قائم سیکورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں موقع پر 16سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے دو سیکورٹی اہلکاروں کو حراست میں بھی لیا ہے

۔طالبان نے حملہ رات گئے قندوز کے ضلع خان آباد کے علاقے تپااخترمیں کیا۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسزز اور طالبان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں