253

انڈر 21 گیمز، بنوں اور لکی مروت میں کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل


ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر 21 گیمز کے آخری مرحلے کے لئے ضلع بنوں اور لکی مروت کے مرد وخواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا۔ بنوں ضلع کے لڑکوں کے ٹرائلز میں 577 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 157 کا انتخاب کرلیا گیا۔ ووشو کے لئے 10 ، باسکٹ بال کے لئے 12 ، جوڈو کے 8 ، ہاکی کے 16 ، ویٹ لیفٹنگ کے 8 ، تائیکوانڈو کے 11 ، کراٹے کے 7 ، جمناسٹک کے 6 ، ٹیبل ٹینس کے 5 ، ریسلنگ کے لئے 7 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

خواتین کرکٹ کے لئے 16 ، والی کے لئے2 1 ، نیٹ بال کے لئے 12 ، ٹیبل ٹینس کے لئے 5 ، اتھلیٹکس کے لئے 10 ، رسہ کشی کے لئے 10 ، بیڈمنٹن کے لئے 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا گیا۔ ضلع مروت کے ٹرائلز میں صرف 149 مرد کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 91 کا انتخاب کیا گیا۔ ووشو کے 7 ، باسکٹ بال کے 12، جوڈو کے 8، ہاکی کے 16 ، ویٹ لیفٹنگ کے 8 ، تائیکوانڈو کے 12، کراٹے کے 10 ، جماسٹک کے 6 ، ٹیبل ٹینس کے 5 اور ریسلنگ کے لئے 7 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا

۔ ٹرائلز کا افتتاح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں جنید خان نے کیا ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کو کامیاب بنانے پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں جنید خان،سکولوں ،کالجوں کے ڈی پی ایز،ضلعی سپورٹس ایسوسی ایشن،تعلیمی اداروں کے نمائندگان اور ٹرائلز میں شریک کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہ میں اللہ تعالی سے پوری امید ہے کہ بنوں کے کھلاڑی انڈر21خیبر پختونخوا گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پشاور کے ساتھ وننگ پوزیشن پر آئیں گے

انہوں نے کہا کہ اس میگا تقریب اور پاور شو کا مقصد یہ ہے کہ ہم پورے پاکستان کو پیغام دیں کہ کہ بنوں کھلاڑیوں ،اولمپئن اور چیمپئنز کا شہر ہے اس موقع پر سپورٹس کٹس میں ملبوس سینکڑوں کھلاڑیوں نے قاضی محب ہاکی سٹیڈیم میں مارچ پاسٹ کیاجس میں پاکستان کلر کھلاڑیوں نے دستوں کے ہمراہ قومی پرچم اٹھائے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا اور بعد میں پاور شو کرتے ہوئے ریلی نکالی,مردوخواتین کھلاڑیوں کے شفاف ٹرائلز کیلئے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے کوچز جس میں چیف کوچ شفقت اﷲ، سینئر کوچ سید جعفر شاہ ، اے ڈی سپورٹس ذاکر اﷲ ، اشفاق احمد ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر،برکت شاہ ہاکی کوچ، ابراہیم ٹیبل ٹینس کوچ، ایمل خان کراٹے کوچ، صابر علی جمناسٹک کوچ، عابد ایتھلیٹکس کوچ،عامر ویٹ لفٹنگ کوچ، نعمت اﷲ ریسلنگ کوچ، تیمور ووشو کوچ، شفیق تائیکوانڈو ، سبز علی جمناسٹک ،خواتین کوچز میں ، فاطمہ بیڈمنٹن کوچ، آمنہ ٹیبل ٹینس کوچ ، بشریٰ ولی بال کوچ شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں