513

انڈر21 ، سوات ڈسٹرکٹ کے مرد وخواتین ٹیموںکیلئے کھلاڑیوںکے ناموںکا اعلان



خیبر پختونخواانڈر21گیمزکے ٹرائلزکمیٹی نے سوات ڈسٹرکٹ کے مردوخواتین ٹیموںکیلئے کھلاڑیوںکے ناموںکا اعلان کردیاگیا

۔خواتین کے سات اور مردوں کے دس ٹیموں کیلئے سلیکٹ کھلاڑیوں نے ٹریننگ شروع کردی ۔ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان کے مطابق چیف کوچ شفقت اللہ اور سابق انٹرنیشنل اتھلیٹ وسینئرکوچ جعفرشاہ کی نگرانی میںکراٹے کوعمل گل آفریدی اورکامران،تائیکوانڈوکوچ شفیق الرحمن،جمناسٹک کوچ سبزعلی،ووشوکوچ اسداللہ صافی اور تیمورجاوید،وریسلنگ کوچ عنایت اللہ،ویت لفٹنگ کوچ عامر،ٹیبل ٹینس کوچ ابراہیم سمیت خواتین کوچزسائرہ خان،فاطمہ اور سلیکشن کمیٹی ا راکین نے انڈر21گیمزکیلئے ڈسٹرکٹ سوات کی مردوں کے کراٹے ٹیم کیلئے جن کھلاڑیوںکے ناموںکا اعلان کیاہے

ان میں 45کلوگرام ویٹ کٹیگری میںاویس ،50 کے جی میںنعمان،55کے جی میںاسداللہ،60کے جی میںارشدعلی،67کے جی میںریحان شاہ،75کے جی شہاب الدین،80کے جی نوید،42کے جی اسحاق،نویداور80کے جی سے زائد ویٹ میں نعمان ہیں۔تائیکوانڈوکے ٹیم میں جن کھلاڑیوںکوسلیکٹ کیاگیاہے ،ان میں54کے جی میںابوبکر،63کے جی میںعامرخان،58کے جی میںفواد خان،68کے جی ناصرخان،74کے جی عمردراز،80کے جی جنید،87کے جی میںسمیع اور87کے جی سے زائد کٹیگری میںعباس خان شامل ہیں

،ہاکی ٹیم میں مزمل ،آمین،عمران ،الیاس،جواد، زبیر،مصطفی،وحید، جونیئر،وحیدسینئر،ریاض،محمد آمین،ریاض اور اسرارسمیت21کھلاڑی شامل ہیں۔جبکہ مردوں کے ویٹ لفٹنگ ،جمناسٹک ،ووشو،ریسلنگ اور مردوں کے دیگر ٹیموں کیساتھ ساتھ خواتین کے ٹرائلز کے بعد خواتین والی بال ٹیم کیلئے عروج،رقیہ اقبال،منیبہ فضل ،آمیمہ اقبال،ساراخان،فاطمہ وحید،حاجرہ،مہوش،رومیشا،عاصمہ بی بی،سلوہ،نایاب،حبیبہ اور منیبہ کا انتخاب عمل میں لایاگیاہے،بیڈمنٹن میں ارسہ،جویریہ، مرجان ،ثنائ،حمیرہ اور ذلان خان شامل ہیں۔نیٹ بال ٹیم کیلئے شمائلہ،صائمہ ،گلالئی،سپنااقبال ،شیبا،پلوشہ،الماس ،،آنیسہ، ،ایمن،عائشہ ،سدرہ سمیت بارہ کھلاڑی سلیکٹ ہوچکی ہیں،کرکٹ،اتھلیٹکس اوردوسری ٹیموں کی کھلاڑیوں کے ناموں پر مشتمل لسٹ بھی جار ی کردی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں