347

اویس قتل کیس کا معمہ حل, قاتل سگے چچازاد بیٹے اوربہنوئی نکلے, 3ملزمان گرفتار۔

چارسدہ مندنی میں اویس قتل کیس کا سراغ لگا کر تین ملزمان کو گرفتار کیا۔مقتول اویس کواپنے سگے بہنوئی نے اپنی دو بھتیجوں کی مدد سے بھتیجی کے ساتھ ناجائز تعلقات پر قتل کیا۔ بہنوئی اور چچا زاد بیٹو ں نے مل کر مقتول اویس کو ورغلا پھسلا کر کھیتوں میں قتل کیا۔ملزمان کے قبضہ سے آلہٰ قتل برآمد مزید تفتیش جاری۔(ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان

تینوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے

تفصیلات کے مطابق مسمی بختور شاہ ولد زیارت شاہ ساکن ملاگوروکلے نے کیجولٹی ہسپتال جمال آباد میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا اویس جوکہ شام کو گھر سے نکلا تھا اور گھر واپس نہیں آیا، اس دوران ہمیں معلوم ہوا کہ کسی نامعلوم ملزم/ملزمان نے اسلحہ آتش سے قتل کرتے ہوئے نعش کو کھیتوں میں چھوڑ دیا ہے۔
واقعہ کا نوٹس لے کرڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی سربراہی میں ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان کی ٹیم مختلف زاویوں اور جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کی، ٹیم نے تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان زین العابدین ولد انور، اسد ولد میراکبر شاہ اور الیاس ولد پائندہ شاہ کو گرفتار کیا۔دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر آلہٰ قتل بھی برآمد کرلئے گئے۔
گرفتار ملزمان کے حوالے سے ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے کہا کہ واقعہ میں ملوث تین ملزمان اویس مقتو ل کا بہنوئی جبکہ اسد اورزین العابدین کا مقتول کے چچازاد بیٹے تھے،دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے تمام حقائق گل دیئے ہے۔ملزمان کو شک تھاکہ زین العابدین کی بہن سے مقتول اویس کے ناجائز تعلقات تھے جس کی رنجش سے مقتول اویس کے قتل پلان بنایا، چچازاد بیٹے زین العابدین اور اسد نے ورغلا پھسلا کرمقتول کو کھیتوں میں لے جایا گیا اور بعد میں تینوں نے مل کر اسلحہ آتشین سے قتل کیا۔ پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں