آئین نیوز: وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21کیلئے مجموعی طور پر1324ارب کاسالانہ ترقیاتی بجٹ(پی ایس ڈی پی)پیش کر دیا ،جس میں650 ارب وفاق اور674ارب صوبوں کیلئے رکھے گئے ہیں،سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کرونا وائرس اور دیگرقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے70 ارب روپے رکھے گئے ہیں ،وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں وفاقی تعلیم،دفاعی پیداوار،خزانہ ڈویژن،خارجہ امور ،اطلاعات و نشریات،صنعت و پیداوار،اٹامک انرجی کمیشن ، این ایچ اے سمیت25ڈویژنز کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت کمی کی گئی ہے جبکہ ہائوسنگ اینڈ ورکس ،داخلہ،وزارت صحت سمیت 14ڈویژنز کا ترقیاتی بجٹ گزشتہ سال کی نسبت بڑھا دیا گیا۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21کیلئے مجموعی طور پر1324ارب کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی تجاویز دی ہیں،جس میں650 ارب وفاقی سالانہ ترقیاتی بجٹ جبکہ674ارب صوبوں کیلئے رکھے گئے ہیں،بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2020-21میں ایوی ایشن ڈویژن کیلئے1320.879ملین روپے ،بورڈ آف انویسٹمنٹ کیلئے80ملین،کیبنٹ ڈویژن کیلئے47802.175ملین روپے، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کیلئے5ہزار ملین، کامرس ڈویژن کیلئے 103.5ملین روپے، وزارت مواصلات (این ایچ اے کے علاوہ) کیلئے 254.753ملین، دفاع ڈویژن کیلئے660.116ملین، دفاعی پیداوار ڈویژن کیلئے1579.140ملین روپے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے282.914ملین روپے رکھے گئے ہیں۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت تعلیم کا ترقیاتی بجٹ گزشتہ سال کے4741.138سے کم کر کے مالی سال 2020-21کیلئے4526.096ملین رکھا گیا ہے،اسی طرح خزانہ ڈویژن کیلئے ترقیاتی بجٹ کم کر کے 66666.571ملین رکھا گیا ہے، خارجہ ڈویژن کیلئے ترقیاتی بجٹ29.774ملین سے کم کر کے10.343ملین رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے، گزشتہ سال ایچ ای سی کا ترقیاتی بجٹ 29196.882ملین سے بڑھا کر آئندہ مالی سال کیلئے 29470ملین رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ہائوسنگ ڈویژن کیلئے ترقیاتی بجٹ گزشتہ سال کی نسبت بڑھا کر 8736.903ملین رکھا گیا ہے،اسی طرح انسانی حقوق ڈویژن کیلئے 256ملین، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے 800ملین، وزارت اطلاعات و نشریات کا بجٹ 440.510سے کم کر کے 360.918ملین رکھا گیا ہے۔
انفارمیشن و ٹیکنالوجی ڈویژن کیلئے 6672.984ملین، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے 929.492ملین،داخلہ ڈویژن کیلئے 14758.436ملین، کشمیر گلگت بلتستان ڈویژن کیلئے 52424.602ملین،قانون و انصاف ڈویژن کیلئے 991.424ملین، میری ٹائم افیئر ڈویژن کیلئے 2683.314 ملین، انسداد منشیات ڈویژن کیلئے 53.897، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کیلئے 12ہزار ملین سالانہ ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے۔
بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2020-21کے پی ایس ڈی پی میں وزارت صحت کا بجٹ بڑھایا گیا ہے،گزشتہ مالی سال میں وزارت صحت کا بجٹ 13376.558ملین روپے رکھا گیا تھا جس کو بڑھا کر آئندہ مالی سال کیلئے 14508.180ملین روپے،اسی طرح قومی ورثہ ڈویژن کیلئے 194.740ملین ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 23297.437ملین، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 350ملین،پٹرولیم ڈویژن کیلئے 1786.160ملین،پلاننگ ڈویلپمنٹ ڈویژن کیلئے 3545.103ملین، پاورٹی ایلیویشن ڈویژن کیلئے 135ملین ،ریلوے ڈویژن کیلئے 24ہزار ملین، مذہبی امور ڈویژن کیلئے 53.950ملین،ریونیو ڈویژن کیلئے 1697.068ملین،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈویژن کیلئے 4458.070ملین، سپارکو کیلئے 4975ملین،واٹر ریسورسز ڈویژن کیلئے 21250ملین رکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال واٹر ریسورسز ڈویژن کیلئے 85727.359ملین رکھا گیا تھا۔مالی سال 2020-21کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے کوئی فنڈز مختص نہیں کئے گئے،
مالی سال 2020-21کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی( این ایچ اے)کا ترقیاتی بجٹ بھی کم کر دیا گیا ہے۔ مالی سال 2019-20میں این ایچ اے کیلئے 154966.835ملین روپے رکھے گئے تھے جنہیں کم کر کے آئندہ مالی سال کیلئے 118674.885ملین رکھا گیا ہے، اسی طرح این ٹی ڈی سی اور پیپکو کیلئے 39649.980ملین، ایرا کیلئے 3ہزار ملین رکھے گئے ہیں۔مالی سال 2020-21کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں کرونا وائرس اور دیگرقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے70 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔مالی سال 2020-21کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبوں کیلئے 674000ملین روپے صوبوں کیلئے رکھے گئے ہیں