140

بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنا نا ہے،ڈی جی شاہ رخ علی خان

بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کر عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنا نا ہے،ڈی جی فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان
ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے کہا ہے کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کام خوراک سے وابستہ کاروباروں پر اپنی تھانیداری قائم کرنا نہیں ، بلکہ ان کے ساتھ مل کر عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن ہری پور میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران ڈی جی کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی سے خطاب میں شاہ رخ علی کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا مشن بزنس کمیونٹی کے ساتھ مل کرصوبے میں عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنا نا ہے۔ جس کا حصول ممکن بنانے کے لئے اتھارٹی کی جانب سے مختلف پہلوں پر کام جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کا معیار جانچنے کے لئے پشاور میں ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنائی جارہی ہے، جس کے لئے پی سی ون تیار ہوچکا ہے۔ لیب کے قیام سے اشیا خوردنوش کا معیار جانچنے میں اسانی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی لیب کے ساتھ ابتدائی طور پر ڈویژنل سطح پر دو موبائل لیبز بھی بنائی جارہی ہیں۔ لیبز کے قیام کے ساتھ اسٹاف کااستعداد کار مزید بڑھانے کے لئے ٹریننگز پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ خوراک سے وابستہ کاروباروں کے اسٹاف کی میڈیکل سکریننگ کے لئے ایک باقاعدہ نظام متعارف کرایا جائیگا۔ملاقات میں ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کو حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے حوالے سے بریفنگ بھی فراہم کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں