202

بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا شخص گرفتار

چھوٹے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار
لاہور میں ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے کاروائی کرتے ہوئے چھوٹے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کے بعد اپنے بچوں کو مجبور کرتا تھا کہ وہ دوسروں کو بھی اس کے جال میں پھنسائیں حکام کے مطابق ملزم کریم اعجاز کوٹ مومن سرگودھا کا رہائشی ہے، جو بچوں اور بڑوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم کیخلاف غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔

ملزم اس گھناونے کام کے لیے لڑکیوں کے نام سے فیس بک آئی ڈی بناکر بھی بلیک میلنگ کرتا تھا۔ دوسی جانب ملزم کے قبضہ سے کئی برہنہ ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئی ہیں ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔جبکہ مزید کاروائی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں