بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری نے پشاور کے شہریوں کی چیخیں نکال دی ہیں اور سفید پوش طبقہ شدید پریشانی سے دو چار ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مہنگائی کو کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور عوام کو ریلیف دے شہریوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس نے متوسط طبقہ کی کمر توڑ کے رکھ دی تاہم حکومت مہنگائی کو کم کرنے کے دعوئوں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ۔
شہریوں کے مطابق خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے باعث مشکل حالات سے دو چار تھے تاہم کورونا وباء نے مزید پریشانی سے دو چار کر دیا جسکی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے پشاور کے رہائشیوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر عوام کی مشکلات میں کمی کی جائے بصورت دیگر عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی