356

بی آئی ایس پی سے مستفید 10سرکاری ملازمین کیخلاف مقدمات درج

آئین نیوز : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خلاف ضابطہ رقوم حاصل کرنے والے خیبر پختونخوا کے 10سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں اوران سے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی ریکوری کے نوٹسز جاری کئے ہیں ایف آئی اے کی جانب سے پشاور سمیت صوبے بھر میں دس سرکاری ملازمین اور افسران کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا ہے۔

ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ایف آئی اے خیبرپختونخوا نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں جعل سازی کے ذریعے رقوم حاصل کرنے والے دس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی ریکوری کی ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملازمین نے سرکاری شناخت چھپائی تھی جس پر ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت بھی مقدمات کا اندراج کیا جائے گا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خلاف ضابطہ سرکاری افسران اورملازمین نے بھی رقوم حاصل کی ہے جنہیں نوٹسز پہلے سے ہی جاری کئے جا چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں