اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے سامنے پی ڈی ایم کا احتجاج جاری جس میں پاکستان کے اعلی سیاسی رہنماوں نے تقاریر کی ۔
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے دوران مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نااہل اور کرپٹ ہے جنہوں نے پاکستان دشمنوں سے فنڈنگ کی ہے ، غیر ملکی لابی کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا مدارس کہ طلباٴ عاقل بھی ہے اور بالغ بھی جنہیں سیاسی شعور ہے انہیں جلسوں میں جانے سے روکنا ذیادتی ہے ۔
بے بس الیکشن کمیشن ملک میں مںصفانہ انتخابات نہیں کراسکا ۔