238

تھانہ پھندوپولیس نے قمار بازی میں مصروف چار ملزمان کوگرفتار کر لیا

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ پھندو کی حدود توحید کالونی میں قمار بازی میں مصروف چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد، آلات قمار بازی، آئس اور چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پھندو انعام اللہ کو اطلاع ملی تھی کہ پھندو کی حدود توحید کالونی میں چند ملزمان قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف ملزمان فائد ولد شمروز، ابراہیم ولد شاہ محمود، عمر ولد جہانزیب اور ریاض ولد شیر خان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے داو پر لگی رقم ہزاروں روپے نقد، آلات قمار بازی، آئس اور چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں