274

جائیداد کے تنازعہ پر جر گے میں اندھا دھند فائرنگ، آٹھ افراد جاں بحق

صوابی (نمائندہ آئین) صوابی کی تحصیل ہیڈ کوارٹر چھوٹا لاہور میں سابق ایم پی اے کے حجرہ میں جائیداد کے تنازعہ کے حوالے سے ہونے والے جر گے میں اندھا دھند فائرنگ سے آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے. جاں بحق ہونے والوں میں پانچ افراد کا تعلق چھوٹا لاہور جب کہ تین جاں بحق افراد کا تعلق یار حسین سے ہیں اور دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق چھوٹا لاہور میں دو چچا زاد بھائیوں وقاص اور عبید ساکنان چھوٹا لاہور کے مابین جائیداد کا تنازغہ چلا آرہا تھا۔ اس سلسلے میں ہفتہ کی شام چھوٹا لاہور میں سابق ایم پی اے سردار علی خان کے حجرے میں دو نوں رشتہ دار فریق کے مابین جائیداد کے تنازغے کے حل کے حوالے سے جر گہ ہو رہا تھا اس دوران زبانی تکرار پرفریقین نے طیش میں آکر فائرنگ شرو ع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں فریق سے عبید ولد محمد علی، وقاص ولد امیر زادہ، اسرار ولد عبدالسلام، اکمل ولد کماش، سعید الرحمن ولد اعظم دین ساکنان چھوٹا لاہور، بابر ولد نہار، عبید ولد حضرت وہاب، سکندر ولد شوکت علی ساکنان یار حسین جاں بحق ہو گئے۔ایس ایچ او چھوٹا لاہور آئین خان نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار ہے۔ دونوں فریق کی جانب سے دعویداری نہ ہونے پر ایس ایچ او تھانہ چھوٹا لاہور آئین خان کی مدعیت میں چھوٹا لاہور پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقتولین کی نماز جنازہ آج بروز اتوار ادا کی جائے گی۔اس المناک اور دردناک واقعہ پر ضلع بھر کی فضاء سوگوار رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں