228

جمعیت علماء اسلام کا این اے 45 کرم میں ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوباری گنتی کا مطالبہ

جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے این اے 45 کرم میں ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی دوباری گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ این اے کرم 45کے ضمنی انتخابات میں بد ترین دھاندلی ہوئی ہے

اور نتائج کو تحریک انصاف نے راتوں رات تبدیل کیا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انکے ہمراہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے یو آئی فاٹا الحاج احمد سعید اور سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام فاٹا قاری جھاد شاہ آفریدی بھی موجود تھے

صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان نے کہا جمعیت علماء اسلام کرم ایجنسی میں ہونیوالے ضمنی انتخابات کو مسترد کرتی ہیں کیونکہ ان انتخابات میں ضمنی الیکشن 2018کے دھاندلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا گیا اور رات کی تاریکی میں نتائج کو بدد کر جے یو ائی کے کامیاب امیدوار ملک جمیل کو ہرایا گیا عبددالجلیل جان نے کہا کہ این اے 45کرم ایجنسی کے ضمنی انتخابات میں مقامی انتظامیہ الیکشن کمیشن ،ار او ،ڈی ار او اور پریزائڈنگ افیسرز کے جاندارانہ روئے نے جمعیت کی جیت کو ہار میں بد ل دیا

انہوں نے کہا کہ 19فروری کو ضمنی انتخابات میں عوام نے پہلے جیسا دوبارہ جمعت علماء اسلام پر اعتماد کرتے ہوئے بھاری مینڈیٹ ددیا کیونکہ یہ حلقہ جمعیت کا گھڑ شمار ہوتا ہے جبکہ رات گئی تک 120پولنگ سٹیشنز پر جمعیت کے امیددوار ہزاروں ووٹوں سے لیڈ کر رہا تھا اور باقی 14پولنگ سٹیشنز پر بھی جمیعت نے اپنے لیڈکو برقرار رکھا لیکن رات کی تاریکی میں نتائج کو روکا اور تبدیل کر کے حکمران جماعت کے امیدوار کو جتوایا جو سراسر ظلم اور نا انصافی ہے

جمیعت کے صوبائی قائدین کا کہنا تھا کہ 20فروری کو دوباری گنتی کیلئے جمعیت اور ازاد امیداروں نے درخواستیں دینے کے باوجود ا اراو گنتی کیلئے تیار نہیں ہے تاہم مذاکرات کے بعد پہلے 25اور بعد میں 80 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی بات تو ہوئی لیکن اس سے بھی پھر مقر گئے اور یکطرفہ طور پر بکسوں کے سیل توڑ کر گنتی شروع کی جو الیکشن کمیشن کے رول کی خلاف ورزی ہے اور دھاندلی چھپانے کے واضح ثبوت ہے

صوبائی ترجمان جے یو ائی عبدالجلیل جان نے مزید کہا کہ ہمارا ووٹ چوری ہو گیا ہے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ڈرتے کیوں ہے ؟جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 45 کرم میں جے یو ائی کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج شروع کرینگے اور اسلام آباد الیکشن کمیشن کے دفتر سے بھی رجوع کرینگے جے یو ائی کی صوبائی قیادت نے بعدازاں اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی بھی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں