جنوبی وزیرستان کے جنوب مشرق میں واقع علاقہ کارکنڑہ کے مقام پر زلی خیل قبائل اور دوتانی قبائل کے مابین ملکیت کی تنازع پر مقامی انتظامیہ کے موجودگی میں دونوں جانب سے قبائلی نوجوان ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سمیت مورچہ زن ہیں گزشتہ دورمیانی شب سے فائرنگ کاتبادلہ بدستور جاری ہے
آمدہ اطلاع کے مطابق مذکورہ جھڑپ میں اب تک 6افراد جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں مقامی پولیس اور سکاٹس فورس سمیت ضلعی انتظامیہ فائرنگ کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں مقامی آبادی شدید فائرنگ سے نکل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں گزشتہ کئی دنوں سے جاری لڑائی میں ایک دوسرے نے لاکھوں روپے کے املاک جلائیں اور سرکاری ایمبولنس گاڑی کو بھی جلادی گئی
موجودہ حکومت ہرقسم کی کاروائی میں ناکام ہوچکی ہے دوسری جانب خطرناک امر یہ ہے کہ پولیس والے اپنے اپنے قبیلے کو سپورٹ کررہے ہیں جو موجودہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے مقامی انتظامیہ کے موجودگی میں دو متحارب قبائل کی بربریت ،ہلکے اور بھاری ہتھیاروں پرلڑائی انتہائی افسوسناک ہے
وانا سیاسی اتحاد اور سلیمان خیل قبائل مشران کے بروقت مداخلت پر مذکرات کے لیے راہ ہموار ہوگئی اور فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے اور ساتھ ہی مذاکرات بھی جاری ہیں دونوں فریقین پرانے انگریز دور مثل شو کرنے پر متفق ہیں لیکن حکومت کے لیت ولعل سے معلوم ہوتاہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
وزیرستان جھڑپ