209

حراست کے دوران ریپ کرنے پر تھانہ پہاڑی پورہ کے دو پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست دائر

خاتون نے حراست کے دوران ریپ کرنے پر تھانہ پہاڑی پورہ کے دو پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاورسید شوکت اللہ عدالت میں 22اے کی درخواست دائر کردی ۔

عدالت نے پولیس اہلکاروں سے اگلی سماعت پر جواب طلب کردی ۔ گزشتہ روز عدالت نے مسماة ی ساکن مردان گوجر گڑھی حال دلہ زاک روڈ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ پہا ڑی پورہ پولیس کے درخواست گذار خاتون کو ایک مقدمے میںحراست میں لیا جہاں پر پولیس اہلکاروں فازادہ خان اور عرفان نے متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا لہذا عدالت جنسی زیادتی کرنے پر مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے پولیس کے

اعلی حکام کو احکامات جاری کریں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 9فروری تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے اگلی سماعت پر جواب طلب کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں