حکومت خیبر پختونخوا این ٹی ایس کے زریعے ہونے والے پی ایس ٹی امتحان کے رزلٹ روک دینے کا اعلان کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے جبکہ ٹیسٹ میں بے قاعدگیاں ثابت ہونے پر ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی اور پرچہ کینسل کردیا جائے گا گزشتہ روز وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور معاون خصوصی کامران بنگش نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خناب کرتے ہوئے کہا
کہ نوجوانوں کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کریں گے ایٹاکے اصلاحات کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے جو بہت جلد رپورٹ تیار کرے گی انکا کہنا تھا کہ کل ساڑے تین لاکھ افراد نے ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا ،انہوں نے کہا کہگزشتہ روز ہونے والی ٹیسٹ آوٹ ہونے کی خبر زیر گردش ہے جس کا حکموت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے،ٹسٹینگ ایجنسی ایک دوسرے کو نیچے دیکھانے کی کوشش کرتے ہیں، کل کے واقعے پر سی ایم کو انکوائری جمع کرائی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسئلے کے جڑ تک پہنچنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے پیپر کے دوران موبائل استعمال کیا انکے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی، اس واقع میں اگر این ٹی ایس کے لوگ یا کوئی بھی ملوث ہوا انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی،انہوںنے مزید کہا کہ پیپر آوٹ ہونے کی اطلاعات پر پی ایس ٹی پیپر کا رزلٹ ہم نے روک رکھا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری میںجو بھی ملوث نکلا تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،