208

حکومت سوشل میڈیا رولز پر نظر ثانی کے لیے تیار

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بنائے گئے رولز پر نظر ثانی کی حامی بھرنے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کر دیا ہے۔  
پیر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں سوشل میڈیا رولز کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ 

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ آرٹیکل 19 اور 19 اے بنیادی حقوق سے متعلق ہے، لگتا ہے کہ سوشل میڈیا رولزبناتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل نے  عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ  حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد پر نظرثانی کی حامی بھرلی ہے، پٹیشنرز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نظرثانی کریں گے، پٹیشنرز سے مشاورت کی جائے گی،کسی پلیٹ فارم کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، کچھ مہلت دی جائے، پی ٹی اے اور اسٹیک ہولڈرز سے مل کر رولزمیں نظرثانی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں