خیبر پختونخوا حکومت نے بزارگ شہریوں کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ہے حکومت کی جانب سے بزرگ شہریوں کے قانون پر عمل درامد نہ ہونے سے بزارگ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے خیبر پختونخوا حکومت چھ سال گزرنے کے باوجو دسنیئر سٹیزن ایکٹ کے نفاذ میں نا کام رہی جسکی وجہ سے صوبے کے اٹھ لاکھ سے زائدرجسٹرڈبزرگ حکومتی امداد سے محروم ہے جبکہ صوبائی حکومت بزرگ شہریوں کو حقوق دلوانے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے لگی
سنیئر سٹیزن ایکٹ پر عمل درامد نہ ہونے سے ماہانہ وظیفہ ، اور رعایتی دوایاں کے حصول ممکن نہ ہوسکا جبکہ قانون پاس ہوئے چھ سال ہوگئے تاہم ابھی تک رجسٹرڈ افراد کو کارڈز جاری نہ ہوسکے اس حوالے سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈڈائر یکٹر کا کہنا ہے کہ بزرگ افراد کے قانون پر عمل درامد کرنے والے تھے کہ کورونا آگیا جبکہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ بزرگوں کو کارڈ جاری کریں اور کورونا کی وجہ سے زیادہ تر ریسورسز محکمہ صحت اور ریلیف کو چلی گئی ۔بزرگ شہریوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت نے ہمارے ساتھ جو وعددے کیے تھے وہ ایفا نہ کر سکے اور حکومت نے ہمیں بے یار و مددد گار چھوڑ دیا ہے بزرگ شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سنیئر سٹیزن ایکٹ پر فوری عمل درامد یقینی بنا کر بزرگ شہریوں کو ریلیف دیا جائے