216

حکومت نے جامعہ پشاور کے مالی بحران کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے جامعہ پشاور کے مالی بحران کا نوٹس لیتے ہوءے کہا ہے کہ وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر محکمہ اعلی تعلیم جامعہ پشاور کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے محکمہ خزانہ کو ارسال کرے گی۔

جامعہ پشاور کا خسارہ مالی اور انتظامی امور پر مشتمل ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے مزید ریمارکس دئیے کہ جامعہ پشاور نے صوبائی حکومت سے 1.4 بلین روپے بیل آؤٹ پیکج دینے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر کی جانب سے ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ صوبائی حکومت جامعہ کی امور سے بے خبر ہے لیکن ایسا بالکل بھی نہیں، صوبائی حکومت نے اس سے پہلے بھی جامعہ پشاور کی انتظامی و دیگر امور بہتر بنانے کے سلسلے میں فنڈز دئیے ہیں۔

محکمہ اعلی تعلیم جامعہ پشاور کی مالی بحران کے دیرپا حل کے لئے کوشاں ہے تا کہ تاریخی جامعہ کو درپیش مسائل حل ہوں۔ معاون وزیراعلی برائے اعلی تعلیم کامران بنگش نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ پشاور کو بھی انتظامی معاملات و کارکردگی مزید شفاف اور بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک جامع منصوبہ ڈیزائن کریں گے۔ وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر جامعہ پشاو ر کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے سفارشات مرتب کر رہے ہیں۔ تاکہ درپیش چیلنجز کو حل کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں