حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بڑا رمضان پیکج دینے کی تیاری کرلی، وزارت صنعت و پیداوار نے 6 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کارمضان ریلیف پیکج تجویز کیا ہے۔ رمضان پیکج کے تحت 19 اشیائےضروریہ پر10 سے 50 روپےتک سبسڈی تجویزکی گئی ہے۔
ریلیف پیکج دینے کی سمری وزارت صنعت و پیداوار نے تیارکرکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی ہے۔ ریلیف پیکج میں چینی 68 روپے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، گھی 200 روپے فی کلو کرنے کی تجویز ہے۔ چائے کی پتی پر 50 اور دودھ پر 20 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
خوردنی تیل پر 20 اور دال چنا پر 15 روپے فی کلو، دال ماش، دال مونگ پر 10، 10 روپے فی کلو، دال مسور پر 30 روپے، دال چنا پر25 روپے فی کلو جبکہ بیسن پر 20 روپے فی کلوسبسڈی تجویز کی گئی ہے۔ کھجور پر 20 روپے، باسمتی اورسیلا چاول پر دس دس روپے جبکہ ٹوٹا چاول پر 12 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔ 1500 ملی لٹرمشروبات کی بوتل پر 25 روپے اور 800 ملی لٹر بوتل پر 20 روپے سبسڈی تجویزکردی گئی