161

حکومت 11نشستیں جیتنے کیلئے کوشاں ، اپوزیشن کے بھی رابطوں میں تیزی


سینٹ انتخابات کے لئے جوڑ توڑ میں مزید تیزی آ گئی ہے جبکہ سینٹ انتخابات کے لئے انتخابی مہم گزشتہ شب ختم ہو گئی ہے الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ قانونی ضابطوں پر عملدرآمد کریں اور ضبط و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ بدھ کے روز ہونیوالے انتخابات کے پرامن اور منظم انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔

دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے بھی ایک دوسرے سے رابطوں میں تیزی آ گئی۔ سینٹ انتخابات کے دن قریب آتے ہی امیدواروں نے ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش بھی آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے ۔ اراکین اسمبلی سے انفرادی طور پر رابطے شروع ہو گئے

۔وفاقی وزیر پرویز خٹک سینٹ کی 11 نشستیں جیتنے کے لئے کوشاں ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں بھی اپنے اراکین اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ سے روکنے کے لئے خفیہ اجلاس کر رہی ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں جن ایم پی ایز کو آئندہ الیکشن میں اپنی پارٹیوں سے ٹکٹ نہ ملنے کے امکانات کم ہیں وہ دوسری پارٹیوں کو ترجیح دیں گے، سینٹ کے 52 ارکان11 مارچ2021 کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔ ریٹائر ہونے والے ارکان میں پیپلزپارٹی کے 7، مسلم لیگ ن 16، تحریک انصاف7، ایم کیو ایم 4، جے یو آئی 2، بلوچستان عوامی پارٹی 4، پی کے میپ 2 اور5 آزاد سینیٹرز بھی ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں