264

خزانے پر پنشن بوجھ کم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کا اصلاحات کا فیصلہ

خزانے پر پنشن بوجھ کم کرنے کیلئے صوبائی حکومت کا اصلاحات کا فیصلہ
وفاقی حکومت کی طرز پر خیبر پختونخوا میں بھی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے

عالمی بینک اور خیبر پختونخوا حکومت اصلاحات پر اتفاق رائے ہونے کے بعد عملی کام شروع کردیا جائے گا ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں اتفاق رائے ہونے کے بعد پنشن ریفارمز پلان کی تیاری کی منظوری دیدی جائیگی جو عالمی بینک کی تیاری اور عمل درآمد میں مدد دیگی

خیبر پختونخوا حکومت کے پنشن بجٹ میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے جبکہ سرکاری ملازمین میں قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کے باعث بھی طے شدہ بجٹ سے ادائیگی کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی عمر کی حد بڑھانا بھی اسی عمل کا تسلسل ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ میں صوبائی حکومت کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت دوبارہ جلد شروع ہونے کے امکانات ہیں

صوبائی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد میں اضافہ کے باعث پنشن کی ادائیگی میں صوبائی حکومت کی مشکلات میں کمی آئیگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں