پشاور ہائی کورٹ نے مشہور زمانہ خواجہ سراء علیشا قتل کیس میں پھانسی کی سزاء پانے والے ملزم کی سزاء کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کو بری کردیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح الآمین اور جسٹس سید عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ حضر حیات خزانہ کی توسط سے دائر اپیل کی سماعت کی
۔استعاثہ کے مطابق ملزم فضل گجر پر الزام تھا کہ انہوں پانچ سال پہلے 2016میں خواجہ سراء علیشاء کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا جس نے زخمی حالت میں ملزم کے خلاف بیان نزع دی تھی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا ملزم کو ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد پھانسی کی سزاء دی جس کے خلاف ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ دوران سماعت عدالت نے بیان نزع میں شک قرار دیا اور ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے پھانسی کی سزاء کالعدم کرتے ہوئے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔