191

خیبرپختونخوا ، ویکسین حاصل کرنیوالے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 229 ہو گئی


خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم جاری ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے مزید 30 ورکرز کو ویکسین دے دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 فروری کو صوبے کے 2 اضلاع پشاور اور سوات میں مجموعی طور پر 30 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی

جس سے ویکسینیشن کے لیے منتخب 8 اضلاع میں ویکسین لینے والے ورکرز کی مجموعی تعداد 229 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ویکسینیشن مہم کے تیسرے روز یعنی 5 فروری کو پشاور کے ایک ہسپتال میں 14 جبکہ سوات میں طبی عملے کے 16 اہلکاروں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں