328

خیبر پختونخوا کے جامعات میں لڑکیوں کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا میں قائم سب سے بڑی تعلیمی درسگاہ جامعہ پشاور میں لڑکیوں کو کیمپس میں ٹی شرٹ،چست جینز، بھاری میک اپ اور زیورات پہننے سے منع کرنے کے احکامات جاری کر دئے ہیں خیبر پختونخوا میں ہزارہ یونیورسٹی کے بعد جامعہ پشاور میں جینز، ٹی شرٹس اور میک اپ سمیت دیگر چیزوں کے ساتھ پابندی عائد کرنے کے لئے نئی ڈریس کوڈ پالیسی نافذ کردی ہے

۔خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان کی ہدایت 2 یونیورسٹیوں نے جینز، ٹی شرٹس اور میک اپ پر دیگر چیزوں کے ساتھ پابندی عائد کرنے کے لئے نئی ڈریس کوڈ پالیسی نافذ کردی ہے ،پالیسی کی تعمیل میں ہزارہ یونیورسٹی سرفہرست ہے، جس نیسب سے پہلے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

۔یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کی مطابق یونیورسٹی کے تمام طلبا، اساتذہ اورعملے کیلئے نئی ڈریس کوڈ پالیسی پر عمل پیرا ہونا لازمی ہوگا پالیسی کے مطابق لڑکیوں کو کیمپس میں ٹی شرٹ،جینز، بھاری میک اپ اور زیورات پہننے سے منع کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی کے احاطہ میں وہ فینسی بیگ یا پرس بھی نہیں لا سکیں گی۔دوسری طرف لڑکوں پریونیورسٹی میں سخت جینز،کلائی چینز،لمبے بال،بالوں میں پونی لگانے اور فیشن والی داڑھی رکھنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے دوسری طرف حکومتی عہدیداروں نے ڈریس کوڈ پالیسی کے نفاذ کو طلبا کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء اب اپنی تعلیم پر توجہ دیں گے جبکہ اس سے ان کے والدین پر مالی بوجھ بھی کم ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں