نامور بھارتی اداکار وں دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات کے مالکان کی جانب سے فروخت کرنے سے انکار پر صوبائی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے دونوں مکانات پر سیکشن فور عائد کردیا ہے نامور اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو صوبائی حکومت نے خرید کر اسے میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا
دلیپ کمار کے آبائی گھر کی قیمت کا تعین حکومت نے 80لاکھ روپے کا کیا تھا تاہم دلیپ کمار کے آبائی گھر کے مالک کی جانب سے مکان80لاکھ روپے میں فروخت کرنے سے انکار کیا اور25کروڑ روپے طلب کئے جبکہ راج کپور کی حویلی کے مالکان نے آبائی گھر ڈیڑھ کروڑ روپے میں فروخت کرنے سے انکار کرتے ہو ئے حکومت سے 2ارب روپے مانگے تھے دونوں مکانات کی قیمت 16سال بعد مقرر کی گئی تھی سابق دور حکومت میں بھی ان دونوں گھروں کے مالکان نے جائیدادوں کی فروخت سے انکار کیاتھا جس پر صوبائی حکومت کو اس معاملہ سے آگاہ کردیا ہے