353

دنیا کا سب سے گرم ترین شہر ،درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی زیادہ

آئین نیوز : آج کل پاکستا ن میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہاہے اور گرمی میں لوڈشیڈنگ کیوجہ سے شہریوں کا برا حال ہے ،مگر دنیا کا ایک شہر ایسابھی ہے جہاں بجلی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے باوجود و گرمی سب سے زیادہ ہے ۔

خلیجی ممالک کے گرم ترین ممالک میںسعودی عرب بھی شامل ہے اور وہاں درجہ حرارت زیادہ ہوتی ہے ۔اب سعوددی عرب کا مشرقی شہر الاحسا دنیا کے گرم ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز الاحسا کا درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا تھا۔ درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے نتیجے میں شہر میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دوسری طرف وزارت انسانی وسائل نے الاحسا میں گرمی کی وجہ سے اوقات کار مقرر کیے ہیں۔

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

خلیجی میڈیا کے مطابق کنگ فیصل یونیورسٹی میں ماہر موسمیات افنان الملحم نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ احسا میں جافورہ ریت تین اطراف سے حملہ کرتی ہے۔ ریت کے گرم ہونے کے نتیجے میں گرمیوں کے سیزن میں شدید گرمی پڑتی ہے۔الجافورہ ریت آبی ذخائر سے کہیں زیادہ تیزی سے حرارت حاصل کرتی ہے۔ اس کے بعد شمال سے آنے والی گرم ہوائوں کی وجہ سے وہ ریت اڑتی رہتی ہے۔دوسری جانب حکومت نے الاحسا میں گرمی کی شدت کو کم کرنے اور ہوا کو صاف کرنے کے متعدد منصوبوں پر کام شروع کیے ہیں۔

الاحسا میں آبپاشی کے امور کے ایک عہدیدار عبدالعزیز الرشود نے میڈیا کو بتایا کہ الاحسا کے اطراف میں 10 لاکھ کھجور کے درختوں کی ایک پٹی قائم کردی گئی ہے۔ یہ نخلستان نہ صرف کسانوں کو کھجور کی اضافی آمدنی فراہم کرے گا بلکہ اس کے نتیجے میں الاحسا میں ہونے والی شدید گرمی کی لہر پر محدود کی جا سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں