663

دنیا کے تیز رفتار اور جدید ترین الیکٹرانک طیارے کا کامیاب تجربہ

آپ نے الیکٹرک کاروں کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن اب جدید اور تیز ترین الیکٹرانک طیارے بھی اونچی اڑان بھر رہے ہیں جسے حقیقت کا روپ دینے کیلئے رولس روائس نے کامیاب تجربہ ہے۔

اس حوالے سے دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی رولس رائس نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے سب سے تیز ترین الیکٹرک جہاز کی تمام تر ٹیکنالوجی کا تجربہ اس جیسے ایک اور جہاز کی ریپلیکا (نقل) پر کیا گیا جس کا نام آئن برڈ ہے۔

الیکٹرانک طیارے کے تجربے میں استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی میں500 ہارس پاور الیکٹرک پاور ٹرین کے ساتھ ساتھ ایک ایسی بیٹری بھی شامل ہے جو 250 گھروں کو با آسانی بجلی پہنچا سکتی ہے۔

الیکٹرک جہاز کا تجربہ کرنے والی ٹیم نے اس جہاز کے ایک ایک حصے اس کی کارکردگی، رفتار، بیٹری اور تمام تر ٹیکنالوجی کی جانچ پڑتال کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں