دیر پائین کے علاقہ میدان میں ایک اور موبائل ٹاور کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔۔میدان میں نامعلوم افراد کی جانب سے موبائل ٹاورز کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔چند مہینوں میں میدان کے مختلف مقامات پر کئی ٹاورز کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا ہے۔آئے روز دیر کے علاقہ میدان میں ٹاورز کو اڑانے کے سلسلے نے مکینوں کو شدید تشویش میں ڈال دیا ہے
،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ انہوں نے میدان میں موبائل ٹاورز پر حملے کرنے والے افراد میں سے کئی کو گرفتار کر لیا ہے مگر کل رات ایک بار پھر نامعلوم افراد نے میدان کے علاقہ لال قلعہ میں موبائل ٹاور کو اڑا دیا ہے جس نے علاقہ مکینوں کو ایک بار پھر پریشانی میں ڈال دیا