خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث کورونا کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے گزشتہ روز رکن خیبر پختونخوا اسمبلی آسیہ اسد بھی کورونا وائرس کی شکار ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی کا کورونا مثبت آگیا ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے،آسیہ اسد نے سماجی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ماسک کا استعمال، سماجی فاصلہ اور ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں،دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وبا سے محفوظ بنائے۔
154