Skip to content
پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس حکام کے مطابق ضلع کوٹلی کی رہائشی خاتون نے ساس سے جھگڑے کے بعد پانچ بچوں سمیت دریائے پونچھ میں چھلانگ لگا دی۔
مقامی افراد نے ریسکیو کوششیں کرتے ہوئے خاتون اور تین بچوں کو بچا لیا تاہم دو بچے ڈوب گئے۔
پولیس سٹیشن سٹی کوٹلی کے اے ایس آئی شبیر احمد نے اردو نیوز کو فون پر بتایا کہ دریا میں چھلانگ لگانے والی خاتون رضوانہ بیگم کی عمر 36 سال ہے جبکہ ان کا شوہر ملازمت کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔
اے ایس آئی شبیر احمد نے بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ رضوانہ بیگم کی ساس شاہ بیگم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
اے ایس آئی شبیر احمد نے بتایا کہ کوٹلی سے تتہ پانی جانے والی سڑک پر مکڑالی گاؤں کے رہائشیوں نے دریا میں چھلانگ لگانے والی خاتون کو ریسکیو کیا۔ ان کے مطابق دریا سے ڈیڑھ سالہ بچی منیبہ کی لاش نکال لی گئی جبکہ ڈوبنے والے چار سالہ باسط کی تلاش جاری ہے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں