سردی کی شدت میں اضافے کے باعث پشاور میں تندوری چائے کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز موسم سرد ہونے کے باعث شہریوں نے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی جبکہ شام ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں قائم تندوری چائے کی دکانوں کا رخ کرلیا جہاں پر بڑی تعداد میں شہری تندوری چائے پیتے ہیں ۔ واضح رہے کہ تندوری چائے تیار کرنیوالوں کی طرف سے گرما گرم پراٹھوں اور دیگر کھانے کی اشیاء بھی کرتے ہیں جسے شہری شوق سے کھانے سمیت اس کو سوشل میڈیا کی زینت بھی بنا دیتے ہیں ۔ اسی طرح رات گئے تک مذکورہ دکانوں پر شہریوں کا آنا جانا لگا ہوتا ہے
238