305

سندھ حکومت کا صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا اعلان

کراچی(آئین نیوز) سندھ حکومت نے کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سندھ حکومت نے کراچی سمیت اندرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی ہے

وزیرٹرانسپورٹ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے مانیٹرنگ اور انسپیکشن ٹیم بھی بنادی ہے جس میں ٹرانسپورٹ اور ریوینیو کے افسران شامل ہوں گے۔ وزیراٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اگر ٹرانسپورٹ کیلئے بنائی گئی ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو واپس پبلک ٹرانسپورٹ بند کردی جائیں گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں ماسک اور سینی ٹائزز لازمی ہوگا جس گاڑی میں ماسک اور سینیی ٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی تاہم اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا اور کورونا میں اضافہ ہوا تو پبلک ٹرانسپورٹ بند کردیں گے۔

صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی بحال کرنے کی اجازت دی ، صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس میں صرف دو افراد کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی تاہم ہنگامی صورتحال میں ٹیکسی میں مزید ایک شخص کو ساتھ بٹھایا جاسکے گا، آن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانے کی اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں