293

معروف وکیل لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرمنتخب

پشاور(آئین ڈیسک) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں سینئر قانون دان عبدالطیف خان آفریدی صدرمنتخب ہوگئے۔ غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائچ کے مطابق سینئر قانون دان عبدالطیف آفریدی نے 1013اور عبدالستارخان نے 795ووٹ حاصل کئے جبکہ اجمل خان ایڈوکیٹ پہلے ہی سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

عبداللطیف آفریدی کی کامیابی پرپشاوربارایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری ننگیال زیب ہشتنگر¾ پیپلزلائرزفورم خیبرپختونخواکے صدر گلاب شاہ ایڈوکیٹ ¾ ملگری وکیلان کے رہنماﺅں رضااللہ خان خلیل ¾ وکیل زمان خٹک اوردیگرنے مبارکبادپیش کی ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21کیلئے صدارتی امیدواروں عبدالطیف آفریدی اور عبدالستار خان ایڈوکیٹس کے درمیان مقابلہ ہواجس میں ملک بھر سے سپریم کورٹ کے وکلاءنے ووٹ کا استعمال کیا۔ آخری اطلاعات تک پشاورمیں عبدالطیف خان آفریدی نے69جبکہ عبدالستار خان نے72ووٹ حاصل کئے تھے ،اسی طرح دیگر شہروں میں انکی ووٹوں کی تعداد کچھ اس طرح سے رہی کہ ملتان میں عبدالطیف آفریدی نے 69 اورعبدالستار خان نے93،ایبٹ آباد میں 26،11،سکھر18،11،کوئٹہ 64،58،ڈی آئی خان 10،11،حیدرآباد 32،9،کراچی 143،118،بہاولپور36،39، اسلام آباد 9،9،جبکہ لاہور میں عبدالطیف آفریدی نے 546اورعبدالستارخان نے 377ووٹ حاصل کئے۔ اس طرح غیرحتمی نتائج کیمطابق صدارتی امیدوار عبدالطیف خان آفریدی نے 1013ووٹ لیکر عبدالستارخان کے 795ووٹوں کی نسبت برتری حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں