238

سکولزڈبل شفٹ ، فکسڈ پے پر اساتذہ بھرتی شروع کرنے کی منظوری


سکولوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کے لئے فکسڈ پے پر اساتذہ کی بھرتیاں فروری سے شروع کرنے کی منظوری دی ہے صوبائی کابینہ نے پرائمری ، مڈل ، ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی ہے جس کے لئے فکسڈ پے پر اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا

کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کئے جانے والے پرائمری کے ٹیچروں کے لئے ماہانہ وظیفہ 12ہزارروپے ، مڈل سکولوں کے اساتذہ کے لئے 15ہزار روپے ، ہائی سکولوں کے اساتذہ کے لئے 18ہزار روپے ، ہائیر سکینڈری سکولوں کے اساتذہ کے لئے 20ہزار روپے ، کلیریکل سٹاف کے لئے 7ہزار روپے ، جبکہ کلاس فور ملازمین کے لئے 5ہزار روپے ہو نگے

ڈبل شفٹ پروگرام شروع کرنے کے لئے اسکولو ں میں موجود اساتذہ سے بھی تفصیلات طلب کی ہے کہ کون کون سے سے اساتذہ اس پروگرا کا حصہ بننا چاہتے ہیں کی تفصیلات فراہم کی جائے تاکہ مارچ سے سکولوں میں ڈبل شفٹ پروگرام شروع کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں