262

سینٹ انتخابات 2018ء ، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈ یو منظر عام پر


سینٹ انتخابات 2018میں مبینہ طور پر اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو نے ہنگامہ مچادیا ہے ویڈیو میں بعض اراکین کو پیسے وصول کرتے وقت اور ادا کرتے وقت دکھایا گیا ہے سینٹ کے 2018میں ہونے والے انتخابات کے سوشل میڈیا پرویڈیو ریلز ہونے پر شدید ہنگامہ مچ گیا ہے

ہارس ٹریڈنگ کے الزامات کی روشنی میں پی ٹی آئی کے بیس اراکین کو فارغ کیاگیاتھا جن میں دوخواتین بھی شامل تھیں بیس اراکین صوبائی اسمبلی پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے جس میں دو اراکین کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہے جبکہ بیشتر ا راکین اسمبلی کو جرگوں کے ذریعے منایا گیا ۔ صوبائی اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے دو سینٹر ز بہرہ مند تنگی اور روبینہ خالد کے منتخب ہونے پر پی ٹی آئی کے بیس اراکین اسمبلی کے خلاف کاروائی کی گئی

تاہم ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد پر جن بیس اراکین کو پارٹی سے نکالا گیا تھا ان میں کسی کے خلاف بھی شواہد پیش نہیں ہو ئے ۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیوز میں کسی بھی رکن اسمبلی کا چہرہ نہیں دکھایا گیا ہے تاہم بعض اراکین اسمبلی نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ ویڈیو اراکین اسمبلی کو بدنام کرنے کے لئے جاری کی گئی ہے اس سے قبل ہونے والے سینٹ کے انتخابات میںبھی ایسی ویڈیوز ریلیز ہوئی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں