178

سینیٹ انتخابات ‘متوقع امیدواروں کی کاغذات وصولی شروع


سینٹ انتخابات کے متوقع امیدواروں کی جانب سے کاغذات وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ان کی سہولت کے پیش نظر کاغذات نامزدگی وصولی کے لئے دفتر صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا میں خصوصی کاونٹر قائم کردیا گیا ہے۔ امیدوار کاغذات نامزدگی دفتری اوقات یعنی صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخواہ کے دفتر واقع بالمقابل گالف کلب گیٹ نمبر2 شامی روڈ پشاور سے حاصل کر سکتے ہیں

۔تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کر دیں تاہم آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امیدواران پارٹی ٹکٹ منسلک کرنے سے مبرا ہیں۔ مزید برآں امیدواران کو اس بات کی بھی یاددہانی کرائی جاتی ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات کرنے کے حوالے سے کسی بھی شیڈول بینک کی کسی بھی برانچ میں اس مقصد کے لیے مخصوص اکاؤنٹ کا اجراء کروا لیں کیونکہ اس کا اکاؤنٹ نمبر کاغذات نامزدگی میں درج کرنا ضروری ہے لہذا اس حوالے سے بھی پہلے سے تیاری کر لی جائے۔ قانون کے مطابق امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات اس مخصوص بینک اکاؤنٹ کے علاوہ کسی بھی دوسرے بینک اکاؤنٹ سے کرنے کا مجاز نہیں۔ ایک امیدوار کے لیے انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے مقرر ہے لہذا امیدوار بینک اکاؤنٹ کھولتے وقت 15 لاکھ سے زیادہ رقم بینک اکاؤنٹ میں نہ رکھی جائے واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان 11 فروری 2021 کو سینیٹ الیکشن کشیڈول جاری کریگا۔ اب تک 4 کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے ہیں۔ جن امیدواروں کے لئے کاغذات نامزدگی جاری کئے گئے ان میں عباس آفریدی، فیصل سلیم الرحمان، اسد سلیم الرحمان اور مسعود الرحمان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں