281

سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں پر انتخابات کا انعقاد 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتا

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ آئین کے مطابق مدت پوری کرکے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات 30 دن قبل نہیں ہوسکتا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سینیٹ کے نصف ارکان 11 مارچ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے اور  آئین کے مطابق جو نشستیں اپنی مدت معیاد پوری کرنے کے بعد خالی ہوں ان پر الیکشن کا انعقاد 30 دن قبل نہیں ہوسکتا، اس طرح سینیٹ کی خالی ہونے والی ان نشستوں پر انتخابات کا انعقاد 10 فروری 2021 سے قبل نہیں ہوسکتا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ عام طور پر سینیٹ کے گزشتہ 4 سے 5 انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوتے رہے ہیں اس بار بھی الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر ان انتخابات کی تاریخ کا اعلان ایک انتخابی پروگرام کی صورت میں جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، کمیشن آئین اور قانون کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے  پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں