189

ضلعی انتظامیہ پشاور کی متھرا میں کھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد میںشرکت۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کی متھرا میںکھلی کچہری میں عوام کی بڑی تعداد میںشرکت۔
ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے علاقے متھرا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ کھلی کچہری میںڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ثوبیہ حسام طورو، تحصیلدارشہریار خان، تحصیلدار واقف خان، تحصیلدار عنایت خان سمیت ماتحت محکموں کے افسران ، ڈی سی رضا کار فو رس کے کوائرڈینیٹر عامر نواب،ایونٹ منیجر ملک افتخار، ریونیو سٹاف ،عوامی نمائندگان ، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی

۔بی ایچ یو متھرا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا۔عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کر وائے گئے تھے ۔ اس موقع پر لوگوں نے افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔کھلی کچہری میں درخواست کی گئی کہ علاقے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بہت زیادہ ہے اور سوئی گیس کا پریشر بہت کم ہے اس لیے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے اور سوئی گیس کا پریشر بڑھایا جائے اور علاقے میں بجلی کے میٹر لگائے جائیں ۔

کھلی کچہر ی میں شکایات کی گئی کہ علاقے میں غیر قانونی ماربل فیکٹریوں سے کٹنگ کے بعد نکاسی آب نالیوں سے ہوتا ہوا نہروں میں داخل ہو رہا ہے جس سے نہریں ماربل پوڈر سے بھر جاتیں ہے اور یہ پانی زرعی زمینوں کے لیے نقصان دہ ہے اس لیے ان ماربل فیکٹریوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور علاقے میں نہروں کی صفائی کی جائے تاکہ کھیتوں تک پانی آسانی سے پہنچ سکے اور ورسک روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے

کیوں کہ تجاوزات کی بھرمار کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتا ہے اور عوام کو سخت تکلیف کا سامنا ہے اور قبرستانوں میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کھلی کچہری میں شکایت کی گئی کہ علاقے میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور بی ایچ یو متھرا کی دیواروں کی مرمت کی جائے

۔ اور سکولوں اور بی ایچ یو کے ساتھ سڑک پر سپیڈ بریکر لگائیں تاکہ حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔اس موقع پر دیگر افراد نے بھی اپنے اپنے مسائل کے بارے میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) سے کھل کر بات کی جبکہ اکثر نے ان کو تحریری درخواستیں بھی دیں جس پر انھوں نے موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد حکومت و انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے

۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) نے تمام افسران کو شکایات کے حل کی ہدایات جاری کیں اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی درخواست اور شکایات پر کاروائی کے بارے میں بعد میں ان کو ضرور آگاہ کریں

۔ اس موقع پر لوگوں نے ضلعی انتظامیہ پشاور کا کھلی کچہری کے انعقا د پر شکریہ اد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں