وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پرسخت نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ضمنی الیکشن کی تفیصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے،
جس کی بنیاد پرمستقبل کے لیے لائحہ عمل وضع کیاجائے گا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کامران خان بنگش نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے ضلع کرم الیکشنز میں بہترین نتائج پر مبارکباد اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے، قبائلی اضلاع میں تیزترترقی و خوشحالی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوشہرہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی ہار پر وزیراعلی نے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اورمستقبل کا لائحہ عمل اسی بنیاد پر طے کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرم کی سیٹ جیت کرقبائلی اضلاع میں سٹیٹس کو کا خاتمہ کردیا، کرم کی نشست اِس سے قبل جے یو آئی نے جیتی تھی۔