294

طبی سہولیات کا فقدان ، نومود بچوں کی شرح اموات میں تشویشناک اضافہ


طبی سہو لیات کے فقدان کے باعث ملک بھر میں نومولود بچوں کی شرح اموات تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے جہاں ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد نومولود بچے ایک ماہ تک بھی نہیں پہنچ پاتے اور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں پاکستان میں ہر 22میں 1بچہ ایک ماہ تک پہنچنے سے پہلے ہی انتقال کر جاتا ہے

یونیسف کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات میں سالانہ کی بنیادوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے نہ صرف پاکستان بلکہ طبی سہو لتوں کے فقدان کے باعث دنیا بھر میں نومولود بچوں کی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ دنیا میں روزانہ 7ہزار نومولود بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اور یہ تقریباً سالہ 26ہزار بنتے ہیں جس میں پیدا ہونے کے پہلے روز زندگی کی بازی ہارنے والے بچے بھی شامل ہیں ۔ یونیسف رپورٹ کے مطابق افغانستان سمیت بعض ایشائی اور افریقہ کے ممالک نومولود بچوں کے شراح اموات کے لحاظ سے بدترین ممالک میں شامل ہیں جہاں نومولود بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات سب سے کم ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں