407

لاک ڈائون کے باوجود پشاور میں ٹرانسپورٹ اڈے کھلے رہے


صوبائی حکومت کی ہدایات کے باوجود شہر میں اڈہ جات کھلے رہے برائے نام اڈہ جات بند رہے تاہم اڈوں کے باہر ، پیٹرول پمپس ، سی این جی اسٹیشنز ، سمیت مختلف علاقوں اور بازاروں سے مسافروں کے بین الصوبائی اوربین الاضلاعی روٹس پر آمد و رفت جاری رہی ۔ مسافروں سے بھاری کرایہ اس مد میں وصول کیا جا رہاتھا

پشاورسے چارسدہ ، مردان ، نوشہر ہ، مالاکنڈ ، دیر ،مہمند ، باجوڑ ، روالپنڈی ، اسلام آباد ،کوہاٹ ، بنوں ، لاہور ، لکی مروت ، ہنگو سمیت مختلف علاقوں کے لئے ٹرانسپورٹ جاری رہی سبزیوں کی گاڑیوں کی آڑ میں مسافروں کو لے جایا گیا صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ کے باعث گزشتہ روز سے بین الصوبائی اور بین الاضلاعی روٹس پرپابندی عائد کی گئی تھی تاہم ٹرانسپورٹروں نے اس پابندی کو ہوا میں اڑ ا دیا ہے۔ ٹرانسپورٹر موٹر وے کے بجائے جی ٹی روڈ کا استعمال کر رہے ہیں ۔ شہر سے باہر سی این جی سٹیشن اور پیٹرول پمپس کی نشاندہی مسافروں کوکی جاتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں