169

لیگی رہنمائوں کا مرکزی قیادت پر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام مرکزی قیادت کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے کی قیادت ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر راشد محمود بابوزئی اور دیگر کر رہے تھے ۔ مظاہرے میں خواتین عہدیدار بھی شامل تھیں

۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اسلام آباد میں لیگی قائدین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کیخلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کے موقع پر پارلیمنٹ ہائوس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے لیگی رہنمائوں کے ساتھ کی جانیوالی برتائو کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مسلم لیگ (ن)کے کارکنان نے واضح کیا کہ اپنے رہنماوں کیساتھ ایسے برتائو کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں