176

مالی بحران ، جامعہ پشاور کے باڑہ گلی کیمپس سمیت دیگر اثاثہ جات مالی فوائد کے لیے استعمال کرنے پر غور شروع

جامعہ پشاور کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے حکومتی وزراء اور یونیورسٹی انتظامیہ نے ماسٹر پلان تیاری کے لئے سر جوڑ لئے جامعہ کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے حکومتی وزراء اور جامعہ کے انتظامیہ کے درمیان بیٹھک میں اہم فیصلوں پر غور ہوا جبکہ وائس چانسلر جامعہ پشاور نے کفایت شعاری و دیگر غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے حوالے سے حکومتی وزراء کو بریف کیا

دوسری جانب حکومتی وزراء نے جامعہ پشاور کے باڑہ گلی کیمپس سمیت دیگر اثاثہ جات مالی فوائد کے لیے استعمال کرنے کا اشارہ دے دیا اس سلسلے مٰن گزشتہ روز جامعہ پشاور میں جاری مالی بحران کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جسمیں صوبائی وزیرخزانہ تیمور جھگڑا،معاون اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش اوروائس چانسلر جامعہ پشاور نے شرکت جامعہ پشاور کو درپیش مالی بحران و حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیاوی سی نے کفایت شعاری و دیگر غیر ضروری اخراجات کم کرنے کے حوالے سے بریف کیااس موقع پر جامعہ پشاور کی اثاثہ جات کو مزید کارامد بناکر آمدنی بڑھانے پر بھی بحث کی گئی جبکہ وزیر خزانہ تیمور جھگڑاباڑہ گلی کیمپس سمیت دیگر اثاثہ جات مالی فوائد کے لیے استعمال کرنے کا بھی اشارہ دے دیا اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ جامعہ پشاور کو ہر صورت مالی بحران سے نکالیں گے۔ معاون اعلی تعلیم کامران بنگش کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کی ہدایت پر مالی بحران ختم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہماری ترجیح جامعہ کا معیار اور طلبا کو سہولیات کی فراہمی مزید بہتر بنانا ہے ہمارے ہر اقدام سے طلبا و اساتذہ مستفید ہونے چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں