158

مردان ،سکول ٹیچرٹیسٹ،امتحانی ہالز کے ارد گرد غیر متعلقہ افراد پر پابندی


نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی زیر نگرانی 6 اور 7 فروری 2021 کو ہونے والے پرائمری سکول ٹیچر PST ٹیسٹ میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے امتحانی ہالز کے ارد گرد 500 گز تک غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگاکر دفعہ 144 نافذ کردی۔امتحانی ہالز کے ارد گرد 500 گز تک غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں