656

مرغی پال سکیم ، 90فیصدافراد انڈے گھروں میں ہی کھا گئے


خیبر پختونخوا میں مرغی پال سکیم کا منصوبہ کارآمد ثابت نہ ہوا 90فیصد افراد نے مرغیاں لیکر انڈے مارکیٹ میں بیچنے کے بجائے گھروں میں کھائے اور مرغیاں بھی گھر میں ہی استعمال کر لیں ۔

بیشترمنظور نظر افراد کومرغیاں تقسیم کرنے کاا نکشاف بھی ہوا ہے ۔ خیبرپختونخوامیں مرغی پال سکیم کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو ارسال کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض لوگوں کی مرغیاں مر گئی ہیں ۔

جبکہ بعض لوگوں کی مرغیوں نے انڈے بھی نہیں دیئے ۔ پچاس فیصد نے مرغیاں مزید پالنے کوترجیح دی 80فیصد شہریوں نے سکیم کو سراہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کے فالو اپ یا دیکھ بھال کے حوالے سے بھی محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ۔

جبکہ بعض لوگوں نے مرغیاں بھی فروخت کی ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے بیروز گاری کے خاتمے اور اپنے پائوں پرکھڑا ہونے کے لئے مرغی پال سکیم شروع کیا تھا تاہم مختلف اداروں کی غفلت اور بعض شہریوںکی عدم دلپچسی کے باعث یہ منصوبہ ناکام ہو گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں