329

عاصم باجوہ کی بطور معاون خصوصی مستعفی ہونے کی درخواست منظور

وزیراعظم نے معاون خصوصی سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی مستعفی ہونے کی درخواست منظور کر لی۔

عاصم سلیم باجوہ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے سبکدوش ہونے کی درخواست کی تھی جو انہوں نے منظور کر لی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویب سائٹ پر اسٹوری نشر ہونے کے بعد عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے قبول کرنے سے معذرت کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی کے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ نے خود پر لگنے والے الزامات کا جواب دیا اور ہم نے ان کے جواب کا جائزہ لیا ہے، اگر آئندہ ان پر کوئی الزامات لگتا ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی اور ضرورت پڑنے پر معاملہ ایف آئی اے کو بھی بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں