180

ملک بھر میں اسکولز کھل گئے، پرائمری سے آٹھویں تک تعلیمی سلسلہ بحال

ملک بھر میں آج سے پرائمری سے آٹھویں تک کے اسکول بھی کھل گئے۔

تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے جس کے تحت اسکولوں کے داخلی دروازے پر واک تھرو جراثیم کش اسپرے گیٹ نصب کیے گئے ہیں جب کہ اسکولوں کے دروازے پر بچوں کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا گیا۔

ہائر ایجوکیشن اور جامعات میں بھی آج سے پڑھائی کا آغاز ہو گیا  ہے جب کہ نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ 18 جنوری سے شروع ہو گیا تھا۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے تقریباً سال بھر کلّی یا جزوی طورپر بند رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں