خیبر پختونخوا کے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے بعد نجی یونیورسٹیز کے طلبہ نے بھی فزیکل امتحان کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑے پشاور کی نجی یونیورسٹی ا نسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز حیات آباد کے طلبہ نے گزشتہ روز فزیکل امتحان کے خلاف انسٹیٹیوٹ کے اندر اور باہر احتجاجی مظاہرہ کیا
جسمیں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کی اور سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا جبکہ : انسٹیٹیوٹ کے اندر مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو باہر ہونے والے مظاہرے سے روک دیا گیا اور مظاہرین کی جانب سے انسٹیٹیوٹ کے گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی گئی مظاہرہ کرنیوالے طلباء کا کہنا تھا کہ تمام کلاسز ان لائن ہوئے ہیں تو امتحانات بھی ان لائن ہونے چائے
اور فزیکل امتحان کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے واضح رہے کہ ان لائن امتحانات کے حق میں ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی مختلف پبلک سیکٹر یونیورسٹیز اور نجی یونیورسٹیز کے طلبہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں جبکہ بعض سرکاری یونیورسٹیز کی انتطامیہ نے ان لائن امتحانات لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے